ٹی آر ایس کے امیدوار نومولہ بھگت یادو نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

0

حافظ عابد

تلنگانہ کے ناگرجناساگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس کے امیدوار نومولہ بھگت یادو نے شاندار کامیابی حاصل کی۔17 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھگت نے کانگریس کے سینئر لیڈر جاناریڈی کو 19  ہزار ووٹوں سے شکست دے دی۔25 راونڈ میں ووٹوں کی گنتی ہوئی ۔جس میں دو تین راونڈ کو چھوڑ کر باقی تمام راونڈ میں ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار آگے رہے۔اس حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر روی نائک اپنی ضمانت بھی نہیں بچا پائے۔بی جے پی امیدوار روی نائک کو 6810 ووٹ حاصل ہوئے۔ٹی آر ایس پارٹی کو 78559 ووٹ اور کانگریس پارٹی کو 61749 ووٹ ملے۔ ناگر جناساگر کے ضمنی انخابات پر اور اسکے نتائج پر تلنگانہ بہر عوام کی نظریں تہی آخر کا TRS کی جہولی میں انکی کرسی آگیئ ٹی آر یس کے حلقوں میں جشن جاری ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS