ترنمول کانگریس نے پارلیمنٹ میں وقفہ سوال نہ ہونے کےفیصلے کی مخالفت کی

0

نئی دہلی: ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے آنے والے سیشن کے دوران وقفہ سوال نہ ہونے  کے  فیصلے کی زبردست مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن اراکین کو وزرا سے سوال پوچھنے کا موقع نہیں دینا چاہتی ہے۔
راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس  کے لیڈرڈیرک او برائن نے آج ٹوئٹ کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا  ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں وقفہ  صفر اس لئے نہیں ہونے دے رہی  ہے کہ وہ نہیں چاہتی ہے کہ اپوزیشن اراکین ان کے وزرا سے سوال کریں اور وزرا کو جواب دینا پڑے اور ذمہ  دارادا کرنی پڑے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف تحریری سوالات کی ہی اجازت دی ہے۔ پارلیمنٹ کوئی گجرات کا جم خانہ نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس نے یہ بھی  کہا کہ کچھ  دن پہلے انہوں نے پارلیمنٹ کے بارے میں نکتہ چینی کی تھی کہ یہ مودی اورشاہ کی کمپنی بن گئی ہے اور ان کی تنقید آج اس بات سے سچ ثابت ہورہی ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں سوال نہیں پوچھے جائیں گے۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کاآنے والا سیشن 14 ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔ اس دوران وقفہ سوال نہیں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS