اسمبلی کیمپس میں وٹھل بھائی پٹیل اور بھگت سنگھ کو خراج عقیدت

0

نئی دہلی (ایس این بی) : اسمبلی اسپیکر رام نواس گوئل نے وٹھل بھائی پٹیل اور شہید بھگت سنگھ کو یاد کیا۔ منگل کواسمبلی کیمپس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ملک کی عظیم شخصیات کو تدبر، لگن، قربانی، حوصلے کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بدھ کو شہید بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر اسمبلی کیمپس میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر کجریوال سرکار میں وزیر راجندر پال گوتم، اسمبلی سکریٹری راج کمار کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ وٹھل بھائی پٹیل کے 149 ویں یوم پیدائش اور ودھان سبھا احاطے میں شہید بھگت سنگھ کی 115 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ان عظیم شخصیات نے ملک کے لوگوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ وٹھل بھائی پٹیل مرکزی قانون ساز اسمبلی کے پہلے منتخب بھارتی اسپیکر تھے۔ وہ ایک نامور قانون ساز، تقریر کے استاد اور ہندوستان اور بیرون ملک ہندوستانی تحریک آزادی کے مہم جو اور فروغ دینے والے تھے۔ وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے بڑے بھائی تھے۔ سپیکر نے کہا کہ وہ سنٹرل لیجسلیٹو کونسل کے لیے 1923 میں منتخب ہوئے اور 1925 میں اسپیکر بنے۔ ان کے منصفانہ اور نڈر نظریہ نے لوگوں پر ان کی شخصیت کے انمٹ نقوش چھوڑے۔ وہ پارلیمانی قانون سازی کے ممتاز عالم تھے اور ایوان میں تمام جماعتیں ان کا احترام اور عزت کرتی تھیں۔ ان کے علمی اہتمام کو ہر کوئی مانتا تھا۔ مرکزی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے انہوں نے نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS