پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹی20میچ قدافی اسٹیڈیم میں

0

لاہور(ایجنسیاں) : : پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 میچز کی سیریز کا پانچواں ٹی 20 میچ کل بدھ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شاداب خان اور نسیم شاہ تینوں میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز دلچسپ ہو رہی ہے۔ سات میچوں کی سیریز میں اب تک چار میچ کھیلے جا چکے ہیں اور دونوں ٹیمیں 2-2 سے برابر ہیں۔ اب سیریز میں آخری تین میچ باقی ہیں اور دونوں ٹیمیں جیت کے لیے اپنی پوری طاقت لگانے کی کوشش کریں گی۔ آخری چار میچ کراچی میں کھیلے گئے جبکہ آخری تین میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے والی تھیں لیکن بارش کے سبب ممکن نہیں ہوسکا اور کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنا پڑا۔ بدھ، جمعے اور اتوار کو کھیلے جانے والے تینوں میچز کے لیے دو پچز تیار کی گئیں جو بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دیتی ہیں تاہم ان پچز پر اسپنرز کا کردار خاصا اہم ہوسکتاہے۔تجربہ کار ہیڈ کیورٹر آغا زاہد کی نگرانی میں ان پچز کو تیار کیاگیاہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں اب تک کا ٹی 20 میں سب سے بڑا ٹوٹل پانچ وکٹ پر 197 رنز ہے جو پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف میچ میں اسکورکیاتھا جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے جو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے 176رنز کا مجموعہ حاصل کرکے میچ اپنے نام کیاتھا۔ یہ دوسری بار میں بننے والے اب تک کا سب سے بڑا اسکورہے۔پاکستانی ٹیم کو قذافی اسٹیڈیم میں 126 رنز کے اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS