تاپسی پنو کی فلم حسین دلروبہ کا ٹریلر ریلیز، نیٹ فلیکس پر دو جولائی کو ریلیز

0
image:youtube

ممبئی : (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی فلم’حسین دلروبہ‘کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ تاپسی پنو،وکرانت میسی اور ہرش وردھن رانے کی آنے والی فلم حسین دلروبہ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ ٹریلر کی شروعات ہوتی ہے ،تاپسی پنو سے جو وکرانت میسی سے پوچھتی ہیں کہ آپ نے دنیش پنڈت کی کتاب پڑھی ہے؟ کیا لکھتیں ہیں، چھوٹے چھوٹے شہروں میں بڑے بڑے قتل کرادیتے ہیں۔ پتہ ہی نہیں چلتا۔ اس کے بعد تاپسی کے گھر میں دھماکہ ہوجاتا ہے جس میں وکرانت کی موت ہوجاتی ہے۔ بعد میں پولیس پوچھ گچھ کرتی ہے اور ان کی زندگی کے کئی پہلووں کا پتہ چلتا ہے۔
تاپسی کے ساتھ ہرش وردھن رانے بھی نظرآئیں گے۔ فلم میں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔ فلم حسین دلروبہ سسپنس اور تھریلر سے بھری ہے۔ یہ فلم پہلے سنیماہال میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب او ٹی ٹی کے ذریعہ فلم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ فلم نیٹ فلکس پر دو جولائی کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایت کاری وینل میتھیو نے کی ہے-

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS