طالبان کے اعلیٰ وفد کی ایران کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    0

    تہران:(ایجنستی)ملا برادر کی قیادت میں طالبان کے اعلی وفد نےاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان کی اعلیٰ قیادت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔
    طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے تہران میں ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سےاہم ملاقات کی اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
    طالبان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کے دوران کہا طالبان کی اعلی قیادت افغانستان سے غیرملکی افواج کا فوری انخلاء چاہتی ہے۔
    طالبان بین الافغانی مذاکرات پریقین رکھتے ہیں اور یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب غیرملکی افواج افغانستان سے نکل جائیں۔
    ایرانی وزیرخارجہ نے بھی افغانستان سے امریکی فوج کی فوری انخلاء پرتاکید کی۔
    واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے خاتمے کے بعد تہران کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS