وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اولمپئن سلیمہ ٹیٹے کے گھرلگااسمارٹ ٹی وی

0

رانچی (یواین آئی) جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین کی ہدایت پر اولمپئن ہاکی کھلاڑی سلیمہ ٹیٹے کے گھر سمڈیگا ضلع انتظامیہ نے اسمارٹ ٹی وی لگایا ہے ۔ ساتھ میں سلیمہ کولائیودیکھنے کے لئے سیٹ اپ باکس بھی لگایا ہے ، ضلع کھیل عہدیدار تشاررائے نے بدھ کو بتایا کہ سلیمہ کے گھر 43 انچ کااسمارٹ 4 کے ٹی وی لگایا گیا ہے ۔ معلوم ہوکہ ٹی وی نہ ہونے سے سلیمہ کے اہل خانہ کی پریشانی کو وزیراعلیٰ مسٹرسورین کی نوٹس میں لایا گیا تھا۔ اس کے بعد حساسیت کامظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو بلاتاخیر کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم میں جھارکھنڈ کی بیٹی سلیمہ ٹیٹے بھی شامل ہیں۔ ٹیم انڈیا کے ذریعہ ٹوکیو اولمپک میں بہترکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کرسیمی فائنل تک کاسفرطے کیا ہے ۔ حکومت کی کوشش سے لگے ٹی وی پرسلیمہ کاسیمی فائنل میچ اس کے اہل خانہ اور گاؤں کے لوگوں نے دیکھا۔ جھارکھنڈ کی بیٹی سلیمہ ٹیٹے نے جدوجہدکی، میدان میں پسینہ بہایا اوراولمپک میں ہندوستانی خاتون ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔ ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں بھی اسٹک سے کمال کامظاہرہ کیا، لیکن سلیمہ کے اہل خانہ اور گاوں والے ٹوکیواولمپک میں ٹی وی نہ ہونے کے سبب سلیمہ کوکھیلتے ہوئے نہیں دیکھ پارہے تھے ۔ وزیراعلیٰ کی نوٹس میں یہ بات آتے ہی سمڈیگا کے ڈپٹی کمشنر سشانت گورو کو اس کو حل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری پہل کرتے ہوئے ضلع کھیل عہدیدار تشار رائے کوسلیمہ ٹیٹے کے گھرسیمی فائنل میچ کے پہلے ٹی وی لگانے کی ہدایت دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS