واٹس ایپ کا جادوئی فیچرلانچ، تفصیل سے جانیں کمالات

0
Image: Planet Concerns

نئی دہلی:(ایجنسی ( انسٹنٹ میسجنگ واٹس ایپ نے بالآخر اپنا ”ویو ون” فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین”ویو ون موڈ” کے تحت کوئی بھی ویڈیو یا تصویر بھیج سکتے ہیں۔ اس موڈ کے ذریعے بھیجی گئی کوئی بھی تصویر اور ویڈیو صرف ایک بار شیئر کی جا سکتی ہے۔ ایک بار تصویر کھلنے کے بعد ، صارفین اسے دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گے اور اسے کہیں بھی شیئر نہیں کر پائیں گے۔
یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب کیا گیا ہے۔ اگر آپ بھی اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے لیے آپ گوگل پلے ا سٹور پر جا سکتے ہیں۔ بتادیں کہ اس نئی خصوصیت کے ساتھ ، ایپ پیغام رسانی کی اطلاع کا انداز بھی بدل گیا ہے۔ جیسے ہی آپ اس تصویر یا ویڈیو کو دیکھیں گے ، آپ کویہ میسج کھلا ہوا نظر آئے گا ، تاہم وہ تصویر یا ویڈیو غائب ہو جائے گی۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ آپ اس فیچر کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے پہلے آپ کو اس شخص کے چیٹ ونڈو پر جانا ہوگا جسے آپ پیغام دینا چاہتے ہیں اورتصاویروویڈیوبھیجنے کے سابقہ طریقے پر عمل کرسکتے ہیں، تاہم یاد رہے کہ فوٹو یا ویڈیو آپ ایک دفعہ ہی دیکھ پائیں گے۔ اس کے بعد میسج باکس میں اوپن ضرور لکھا ہوا نظرآئے گا لیکن ویڈیو اور فوٹو آپ نہیں دیکھ پائیں گے۔ اس جادوئی فیچر کا آپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS