تاریخ میں آج کا دن

0

نئی دہلی: ہندوستان اورعالمی تاریخ میں 12 اگست کے چند اہم ترین واقعات حسب ذیل ہیں
آج ہی کے دن سنہ1765میں معاہدہ الہ آباد کے تحت ہندوستان میں برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکمرانی کا آغاز
سنہ 1831میں نیدرلینڈزاوربیلجیم کے مابین امن معاہدہ
سنہ 1833میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں شہر شکاگووجود میں آیا۔
سنہ 1908ہنری فورڈ کی کار کمپنی نے کار کا پہلا ماڈل تیار کیا۔
سنہ 1914برطانیہ نے پہلی جنگ عظیم کے دوران آسٹریا اور ہنگری پر حملے کا اعلان کیا۔
سنہ 1919 ہندوستانی خلائی پروگرام کے سرخیل اورماہر طبیعیات وکرم سارا بھائی کی پیدائش۔
سنہ 1953 میں یونان کے جزیرے لونین میں زلزلے میں 435 افراد ہلاک۔
 سنہ 1960میں ناسا نے اپنا پہلا کامیاب مواصلاتی مصنوعی سیارہ ایکو-اے لانچ کیا۔
 سنہ 1971 میں شام نے اردن کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑے۔
 سنہ 1981 آئی بی ایم نے اپنا پہلا پرسنل کمپیوٹر متعارف کرایا جس کی قیمت 16 ہزار ڈالر رکھی گئی ۔
 سنہ 1992شمالی امریکہ کے ممالک امریکہ ، کینیڈا اور میکسیکو کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط۔
 سنہ1982  میں مشہور مفکر ، مؤرخ اور مضمون نگار ، بھگوتی شرن اپادھیائے کا انتقال۔
 سنہ 1992میں ریاستہائے متحدہ امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا میں آزاد تجارت کے معاہدے (نافٹا) پر دستخط ہوئے۔
سنہ 2003میں امریکہ نے ہندوستان اوراسرائیل کے درمیان فالکن معاہدے کی منظوری دی۔
سنہ 2004میں عالمی  شہرت یافتہ اسٹرائیکرزین الدین زیدان بین الاقوامی فٹ بال سے رٹائر ہوئے۔
سنہ 2006فرانس کاایک  فوجی  آلا اور جاپان مواصلات کا مصنوعی سیارہ یورپی لانچنگ وہیکل  ایرین 5  کو کامیابی کے ساتھ مدار میں  نصب کیا گیا۔
سنہ 2008میں عامر خان کو فلم ’تارے زمین پر‘ کے لئے گولاپوری سرینواس میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سنہ 2009 میں مشہور ماہر معاشیات سی رنگاراجن کو وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
 سنہ 2015میں چین کے  شمالی شہر تیآنجن میں بم دھماکوں میں 50 افراد ہلاک اور کم از کم 700 زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS