تریپورہ میں بی ایس ایف کے جوانوں اور دیہی افراد کے مابین جھڑپ کے بعد ماحول کشیدہ

0

ترپورہ کے دھرم نگر شہر میں قدم تالا کے اِچئیرہ پارعلاقے میں بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے جوانوں اور دیہی علاقوں کے درمیان جھڑپ کے دوسرے دن بدھ کے روز بھی تناؤ کی صورتحال قائم ہے۔ 

ہندوستان۔بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل اس علاقے میں دیہی افراد نے سرحد پر تعینات ایک بی ایس ایف جوان پر ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ  کا الزام عائد کیا۔  بی ایس ایف نے اس الزام کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں نے سرحد سے متصل علاقے میں ایک مشتبہ سرگرمی کو ناکام کر دیا ہے۔ 

دونوں فریقوں نے پولیس تھانے میں اپنی اپنی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی ہے لیکن ابھی تک کیسز میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس درمیان بی ایس ایف کے افسران نے جوان پر عائد الزامات کی اندرونی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS