تاریخ میںآج کا دن

0

ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 14 اکتوبر کے چند اہم واقعات۔
1066ہیسٹنگز کے نزدیک، ولیم کی قیادت میں نارمن فوج نے انگلینڈ کو شکست دی اور بادشاہ ہیرالڈ دوئم کو قتل کر دیا۔
1240 ہندوستان کی پہلی خاتون حکمران رضیہ سلطان کا انتقال ہوا۔
1322اسکاٹ لینڈ کی فوج نے انگریز بادشاہ ایڈورڈ II کو شکست دی۔
1643ء مغل بادشاہ بہادر شاہ اول کی پیدائش ہوئی۔
1758آسٹریا کی افواج نے ہچکرک کی لڑائی میں پرشیا کو شکست دی۔
1882شملہ میں پنجاب یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1884مشہور انقلابی اور ‘غدر پارٹی’ کے بانی لالہ ہردیال کی پیدائش ہوئی۔
1933جرمنی نے اتحادی گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
1943جاپان نے فلپائن کی آزادی کا اعلان کیا۔
1946ہالینڈ اور انڈونیشیا نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے ۔
1948۔ اسرائیل اور مصر کے درمیان جنگ شروع ہوئی۔
1953اسٹیٹ ڈیوٹی ایکٹ ہندوستان میں نافذ ہوا۔
1956ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے کوچندا میں اپنے تین لاکھ 85 ہزار پیروکاروں کے ساتھ بدھ مذہب اپنایا۔
1964ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو 35 سال کی عمر میں امریکی معاشرے میں نسل پرستی کے خلاف عدم تشدد کی تحریک پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔
1981حسنی مبارک مصر کے چوتھے صدر بنے ۔
1979جرمنی کے شہر بون میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے جوہری توانائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
1981کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر گوتم گمبھیر کی پیدائش ہوئی۔
1999 نیوکلیئر ٹیسٹ بان ٹریٹی (سی ٹی بی ٹی) کو امریکی سینیٹ میں نامنظور کر دیا گیا۔
2000امریکہ نے پاکستان سمیت 22 ممالک میں اپنے سفارت خانے بند کر دیے ۔
2002بوسان میں 14ویں ایشین گیمز کا اختتام ہوا۔(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS