پرتاپ گڑھ : (یواین آئی) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کندھئی علاقے کے تیرہ میل گاوں کے نزدیک گزشتہ شب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں موٹر سائکل پر سوار تین افراد کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔ ایس ایچ او ستیندر سنگھ نے آج بتایا کہ تھانہ کندھئی علاقے ایسن پور گاوں کے رہائشی لکی سنگھ (22), یوسف (24) و شرون شرما (25) سمیت تینوں افراد موٹر سائکل سے شادی کی تقریب میں شامل ہونے پٹی گئے تھے ،جہاں واپسی میں پرتاپگڑھ پٹی روڈ پر تیرہ میل گاوں کے نزدیک ایک بے قابو کار سے ٹکرانے کے سبب تینوں کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.