جنوبی کوریا: فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے چار افراد ہلاک ، چار زخمی

0

سیول،: (یو این آئی/ژنہوا) جنوبی کوریا کے شہر یوسو کی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے وہاں کام کرنے والے چار لوگ ہلا ک اور چار زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 26 منٹ پر بندرگاہ شہر میں واقع پیٹرو کیمیکل فیکٹری میں ہوا، جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 450 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے ۔ جائے وقوعہ پر موجود کل آٹھ مزدوروں میں سے چار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں نزدیکی اسپتال بھیج دیا گیا۔
پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS