بحریہ کے جنگی جہاز پر دھماکہ،3شہید،متعدد زخمی

0
indianexpress.com

ممبئی: نیول ڈاکیارڈممبئی میں منگل کو انڈین نیول وار شپ (آئی این ایس) رنویر پر ایک دھماکے میں بحریہ کے 3فوجی شہید ہوگئے۔ ہندوستانی بحریہ نے ایک بیان میں کہاکہ ممبئی نیول ڈاکیارڈ میں ایک افسوسناک واقعہ میں، آئی این ایس رنویر کے اندرونی چیمبر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بحریہ کے 3 اہلکار شہیداور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس نے کہا کہ جہاز کے عملے نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آئی این ایس رنویر نومبر 2021 سے مشرقی بحریہ کمان سے کراس کوسٹ مشن کی تعیناتی پر تھا اور جلد ہی بیس پورٹ پر واپس آنے والا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ نے کہا کہ’بورڈ آف انکوائری‘کے اسباب کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ویسے جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS