سرجن گھوٹالے معاملوں میں تین کی ضمانت عرضی خارج

0

پٹنہ : بہار کے دار الحکومت پٹنہ واقع مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے اربوں روپے کے مشہور سرجن گھوٹالے کے دو معاملوں میں آج دو بینک ملازم سمیت تین لوگوں کی ضمانت عرضی خارج کر دی ۔
خصوصی انچارج جج پرجیش کمار نے دونوں فریق کی سماعت کے بعد ایک معاملے میں بینک آف بڑودہ کے موجودہ سنیئرشاخ منیجرسرفراز الدین،بھاگلپورضلع ٹریزری کے ناظر امریندر کماریادو اوردوسرے معاملے میں بینک آف بڑودہ کے معاون شاخ منیجر امریندرکمارساہو کو باقاعدہ ضمانت پر رہا کرنے سے انکارکردیا ۔تینوں ملزمین جیل میں بند ہیں۔
گھوٹالہ سال 2009 سے 2017 کے مابین کا ہے ۔الزام کے مطابق،بھاگلپورضلع میں خاتون اختیارکاری اور بہتری سے منسلک سرکاری منصوبوں میں سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرکے فرضی اور جعلسازی کے ذریعہ ایک مجرمانہ سازش کے تحت اربوں روپے کے کئے گئے گھاٹالے کا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS