حکومت وادی گلوان میں دوبارہ قبضے سے متعلق خبروں کے بارے میں حقیقت بتائے: کانگریس

0

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ سرحد پر چینی فوج کے انخلا سے متعلق کے حکومت کے بیان کے بعد دوبارہ قبضے کی خبر ہے اور اس بارے میں ملک کو حقیقت بتائی جانی چاہئے۔
 کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا اور پون کھیڑا نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق، پیچھے ہٹنے کے بجائے چینی فوج نے وادی گلوان اور لداخ میں خیمے وغیرہ ڈال کر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں ہمارے 20 بہادر فوجی چینی فوج کو کھدیڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔
 انہوں نے کہا کہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ چینی فوج نے پینگونگ تسو جھیل کے علاقے میں نئے فوجی سازوسامان کے ساتھ نئے بنکر تعمیر کیے ہیں۔ سابق فوجی کمانڈر جنرل ڈی ایس سوڈا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چینی فوج نے اپنا فوجی سامان دریائے گلوان کے علاقے میں تعینات کیا ہے۔ 
ترجمانوں نے بتایا ہے کہ مشرقی لداخ  سیکٹر میں بھی چینی فوج نے اپنے توپ خانوں اور بکتر بند رجمنٹ کے ساتھ 10000  فوجی تعینات کرکے دولت بیگ اولڈی اور دیپاسنگ سیکٹروں میں فوجی کیمپ بناکر گاڑیوں کو جمع کرلیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS