آرین خان کی ضمانت عرضی پر عدالت کا یہ رخ،شارخ کی مشکلات میں اضافہ

0
Image: Urdu News

نئی دہلی،(ایجنسی): کروز پارٹی ڈرگس پارٹی میں گرفتار آرین خان کی مشکلات میں مزید بڑھ گئی ہے۔ انھیں مزید جیل میں رہنا ہوگا۔ آج یہاں عدالت نے آرین خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کی ضمانت عرضی کو مسترد کردیا۔
عدالت کی کارروائی کے بعد آرین خان سمیت سبھی ملزمین کو آرتھرروڈ جیل لےجایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرد قیدیوں کو آرتھرروڈ جیل اورخاتون قیدیوں کو بائیکولا جیل بھیجا گیا۔ واضح رہے کہ آرتھر روڈ جیل وہی جیل ہے، جہاں دہشت گرد اجمل قصاب کو رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ابو سلیم اور اداکار سنجے دت بھی یہاں سزا کاٹ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آرین خان کی طرف سے عدالت میں ستیش مانشندے پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت میں کہا کہ این سی بی کو آرین خان کے خلاف کچھ ملا نہیں ہے۔
اس کے علاوہ ارباز مرچنٹ کے وکیل طارق سعید نے کہا کہ معاملے میں ارباز مرچنٹ مرچنٹ کو کسی دوسرے شریک ملزم کے ساتھ جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں یہاں کسی طرح کی کوئی سازش نہیں بنتی۔ طارق سعید نے کہا کہ وہ ضمانت عرضی کے لئے سیشن کورڈ میں عرضی داخل کریں گے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ سیشن کورٹ ارباز مرچنٹ کو ضمانت دیتی ہے یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS