KBC 15 تک پہنچنے والی اس خاتون کی باتیں سن کر آپ کی ہنسی پھوٹ پڑے گی

0
This lady who made it to KBC 15 will make you laugh out loud
This lady who made it to KBC 15 will make you laugh out loud

نئی دہلی: کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) کے اسٹیج پر جانے کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے اور لوگ اسے پورا کرنے کی پوری کوشش بھی کرتے ہیں۔ اس وقت کون بنے گا کروڑ پتی کا سیزن 15 چل رہا ہے اور جس میں ایک ایسی خاتون پہنچی ہے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

دراصل، خاتون کے الفاظ ایسے ہیں کہ جہاں سامعین قہقہوں سے پھٹ رہے ہیں وہیں خود میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

خاتون کی سادگی سب کو پسند آ رہی ہے۔  خاتون بار بار جئے ہو کے بی سی بول رہی رہیں، جسے سن کر بگ بی بھی ہنسنے لگے۔ امیتابھ بچن بھی خاتون سے کہتے ہیں کہ ہمیں لگتا ہے بس تم سے باتیں کرتے رہو، تم کمال کی ہو۔ ساتھ ہی یہ خاتون سامعین کو جم جانے یا کوئی ورزش کیے بغیر فٹ رہنے کا نسخہ بھی بتاتی ہیں جسے سن کر سب ہنس پڑتے ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ کبھی فلائٹ میں سوار نہیں ہوئی۔

اسے فلائٹ کی جو بات پسند آئی وہ یہ ہے کہ یہاں اسے اپنے سامان کی دیکھ بھال نہیں کرنی پڑتی جبکہ ٹرین میں اسے بار بار رات میں اٹھ کر یہ چیک کرنا پڑتا ہے کہ سامان وہاں پڑا ہے یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS