جے پور میں جیت کے بعد نان ویج کی دکان بند کرانے پہنچا بی جی پی لیڈر بال مکند

0
جے پور میں جیت کے بعد نان ویج کی دکان بند کرانے پہنچا بی جی پی لیڈر بال مکند
جے پور میں جیت کے بعد نان ویج کی دکان بند کرانے پہنچا بی جی پی لیڈر بال مکند

راجستھان کے جے پور شہر کی ہوا محل اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر بال مکند آچاریہ مہاراج کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس میں وہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں چاندی کی ٹکسال شاہراہ پر موجود ہوٹلوں کو بند کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ویڈیو میں بال مکند مہاراج کسی سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کھلے میں فروخت ہونے والے نان ویج کو فورا ہٹایا جائے، حالانکہ وائرل ویڈیو کی روز نامہ راشٹریہ سھارا تصدہق نہیں کرتا ہے۔

بتادیں کہ جے پور کے ہوا محل اسمبلی سیٹ سے کانگریس نے اس بار کے کے تیواری کو ٹکٹ دیا تھا لیکن وہ ہار گئے۔

مزید پڑھیں:3 ریاستوںمیں بی جے پی کی کامیابی حزب مخالف کیلئے سبق آموز: ڈاکٹر سیّد احمد قادری

راجستھان میں اس بار بی جے پی نے تین سنتوں کو ٹکٹ دیا تھا اور تینوں نے جیت درج کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS