نئی دہلی: سعودی عرب نے حج پر جانے والے ہندوستانی شہریوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ سعودی نے منگل کو ہندوستانی شہریوں کے لیے ویزا سے متعلق کئی سہولیات کا اعلان کیا، جس میں 48 گھنٹے کے اندر ویزا جاری کرنا اور 4 دن (96 گھنٹے) کا اسٹاپ اوور ویزا شامل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستانیوں کو اب حج یا عمرہ کے لیے سعودی عرب کا ویزا حاصل کرنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
سعودی عرب کے ویزا قوانین میں تبدیلی کے بعد اب ہندوستانی شہری بزنس، سیاحت اور عمرہ ویزا پر سعودی عرب میں عمرہ کر سکتے ہیں۔ یہ بات سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ نے منگل کو نئی دہلی میں کہی۔
مرکزی اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، الربیعہ نے کہا، ‘مشرق وسطی کا سفر کرنے والے ہندوستانیوں کو 96 گھنٹے کے لیے اسٹاپ اوور ویزا مل سکتا ہے۔ اس کے بعد انہیں عمرہ کرنے اور سعودی عرب کے کسی بھی شہر جانے کی اجازت ہوگی۔
Pleased to meet Saudi Arabia’s Minister of Hajj & Umrah Tawfiq bin Fawzan AlRabiah.
Discussed the smooth facilitation of the Hajj pilgrimage by Indian nationals. Also shared views on further deepening our ties. pic.twitter.com/7VgpLQCqh7
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) December 5, 2023
عمرہ ویزے کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘عمرہ ویزا 90 دن کے لیے کارآمد ہے اور ویزہ رکھنے والوں کو سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں قیام اور سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔’
سعودی وزیر نے اس بات کا خصوصی ذکر کیا کہ ہندوستان سے عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والے ہندوستانیوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘یہ 2022 کے مقابلے میں 74 فیصد زیادہ ہے۔’
مزید پڑھیں: محبت میں پاکستان سے ہندوستان آئی جویریہ خانم، سرحد پر استقبال، جلد ہوگی شادی
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر کے دورے کے دوران ہندوستان کی حج کمیٹی ہندوستان کے حج کوٹہ بڑھانے پر بات چیت کرے گی۔ 2023 کے حج کوٹہ کے تحت تقریباً 1 لاکھ 75 ہزار ہندوستانی حج کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی وائس چیئرپرسن منوری بیگم نے کہا، ‘سعودی وزیر کے دورے کے ایجنڈے میں حج کوٹہ 1,75,025 سے بڑھا کر کم از کم 2,00,000 کرنے پر بات چیت شامل ہے۔