گوگامیڈی قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

0
گوگامیڈی قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی
گوگامیڈی قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

جے پور (یواین آئی): راجستھان کی راجدھانی جے پور میں دن دہاڑے شری راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کے قتل کے معاملے کی مکمل جانچ کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس امیش مشرا نے آج ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (کرائم) دنیش این ایم کی نگرانی میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے، تاکہ معاملے کی مکمل جانچ کی جاسکے ۔ مسٹر مشرا نے کہا کہ گوگامیڈی قتل کیس کے دونوں ملزمین کی شناخت کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہوتے ہی دونوں ملزمان پر 5-5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جائے گا اور ان ملزمان کے بارے میں اطلاعات دینے والے کو 5-5لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس قاتلوں کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل گورنر کلراج مشرا نے اس قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے ریاست کے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس منظم جرائم سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں: جے پور میں کرنی سینا کے سربراہ کا گولی مار کر قتل، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری لی

مشرا نے خاص طور پر مجرموں کی گرفتاری کیلئے سخت کارروائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ جائزہ میٹنگ میں گورنر نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کو ہر سطح پر موثر اقدامات کرنے چاہئیں، تاکہ ریاست میں امن و امان کسی بھی سطح پر خراب نہ ہو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS