میچونگ طوفان کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ

0
میچونگ طوفان کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ
میچونگ طوفان کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ

نئی دہلی (یو این آئی): لوک سبھا میں بدھ کو ڈی ایم کے کے سینئر رکن ٹی آر بالو نے تمل ناڈو اور راجدھانی چنئی میں شدید بارش اور تیز ہواؤں سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر طوفان میچونگ کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

بالو نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ طوفان کے قہر نے تمل ناڈو اور ریاستی دارالحکومت چنئی کے کئی علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے قومی آفت قرار دے اور پورے تمل ناڈو کو اناج اور دیگر راحت فراہم کرے ۔

مزید پڑھیں: محبت میں پاکستان سے ہندوستان آئی جویریہ خانم، سرحد پر استقبال، جلد ہوگی شادی

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پورے تمل ناڈو کو قومی آفت سے متاثر قرار دیا جائے ۔انہوں نے Michongطوفان سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ایک مرکزی ٹیم کو فوری طور پر تمل ناڈو بھیجے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS