راجیہ سبھا میں 1.29لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سپلیمنٹری گرانٹس کا پہلا مطالبہ پیش

0
راجیہ سبھا میں 1.29لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سپلیمنٹری گرانٹس کا پہلا مطالبہ پیش
راجیہ سبھا میں 1.29لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سپلیمنٹری گرانٹس کا پہلا مطالبہ پیش

نئی دہلی (یو این آئی): وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے بدھ کو راجیہ سبھا میں رواں مالی سال کیلئے 129348.85کروڑ روپے کی گرانٹ کی پہلی ضمنی مطالبات پیش کئے۔

چودھری نے کہا کہ گرانٹس کیلئے یہ پہلا ضمنی مطالبہ 79گرانٹس اور چار تخصیصات پر مشتمل ہے، جس میں 129348.85کروڑ روپے کے مجموعی اضافی اخراجات کو منظور کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی منظوری طلب کی گئی ہے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ اس میں 58378.21کروڑ روپے کے کل خالص نقد اخراجات سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں 70 سال سے ظلم سہنے والوں کو اب انصاف ملے گا: شاہ

اس کے ساتھ وزارتوں اور محکموں کی کل 70968.15کروڑ روپے کی وصولیاں بھی اس میں شامل کی گئی ہیں، اس کے علاوہ 2.49کروڑ روپے کے ٹوکن پروویژن بنائے گئے ہیں، جس میں نئی خدمات یا خدمات سے متعلق اخراجات کی مانگ کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS