،ایس بی آئی نے جاری کیا الرٹ، پبلک پلیس پر چارجنگ پوائنٹس سے نہیں کریں موبائل چارج

0

نئی دہلی: اس دور میں موبائل فون اور مختلف قسم کے ایپلیکیشنس نے زندگی نہایت ہی آسان کر دی ہے لیکن ان کے ذریعہ خطرات بھی بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ آج کی تاریخ میں موبائل سے ڈاٹا لیک ہونے کا چلن عام ہو چکا ہے۔ ہم لوگ موبائل کو اکثر و بیشتر فل چارج کر کے باہر نکلتے ہیں لیکن کبھی اتفاق سے چارج نہیں کرتے اور چارجر بھی نہیں ہوتا ہے تو ہمارے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں دکھتا۔
ایسے میں ہم سبھی کے پاس پبلک پلیس میں موجود چارجنگ پوئنٹ ہوتے ہیں اور یہ چارجنگ پوئنٹس زیادہ تر ریلوے اسٹیشن، ایئر پورٹ، ہوٹلس اور دیگر سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں ہوا کرتے ہیں۔ جس کا ہر کوئی بغیر کسی ڈر کے استعمال کرتا ہے، لیکن اب یہ خطرناک بھی ثابت ہونے لگے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے ان چارجنگ پوائنٹس کے تعلق سے الرٹ جاری کیا ہے اور اپنے بینک صارفین کو کہا ہے کہ پبلک پلیس پر لگے چارجنگ پوائنتس سے اپنے موبائل چارج نہ کریں ورنہ آپ کی آکاؤنٹ ڈیٹیلز چوری کی جا سکتی ہیں۔ بینک نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر باضابطہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں پبلک پلیس میں موجود چارجنگ پوائنٹس سے پرہیز کرنے کو کہا گیا ہے نہیں تو ’جوس جیکنگ‘(ایک قسم کا سائبر اٹیک ہے) کے شکار ہو جائیں گے۔ چارجنگ پوائنٹس کے ذریعہ ہیکرس آپ کے فون میں مالویر(وائرس) بھیج سکتے ہیں اور آپ کے آکاؤنٹس کی ڈیٹیل چوری کر سکتے ہیں۔ ا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS