شیو سینا کا شہریت ترمیمی بل کی حمایت پر کانگریس کا انتباہ 

0

نئی دہلی: شہریت بل کو لیکر مہاراشٹر اتحادی حکومت میں اب نا اتفاقی بڑھنے لگی ہے۔لوک سبھا میں شیو سینا کا شہریت ترمیمی بل کی حمایت کرنے پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ناراض ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق کانگریس نے اس معاملے پر شیوسینا کی اعلیٰ قیادت کو پیغام دیا اور مہاراشٹر میں اتحاد سے باہر نکلنے کی دھمکی دی ہے۔ 
کانگریس کا کہنا ہے شیو سینا کے اس طرز عمل سے وزارت ہمارے لئے کوئی معنیٰ نہیں رکھتی،اور ضرورت پڑنے پر ہم اس اتحاد سے الگ بھی ہو سکتے ہیں۔ 
اس کے فوراً بعد ہی شیوسینا کے لیڈر سنجے راؤٹ کا ایک بیان آیا جس میں انہوں نے کہا کہ کل لوک سبھا میں جو کچھ ہوا اسے بھول جائیے،لیکن اب راجیہ سبھا میں  شیو سینا کے رویہ پر نظر رکھی جائے،اور یہ دیکھیں کہ راجیہ سبھا میں شیوسینا کیا کرتی ہے۔ 
دوسری جانب ذرائع کے مطابق یہ اطلاع ہے کہ آج رات تک مہاراشٹر کے 6 وزراء کے محکموں کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ محصول کو حاصل کرنے کے لئے کانگریس کے لیڈر بالا صاحب تھوراٹ سے آج ہونے والی میٹنگ میں تبادلئہ خیال کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS