چنڈی گڑھ کے لئے کوئی علاحدہ ایڈمنسٹریٹرنہيں:وزارت داخلہ

0
Image: Hindustan Times

نئی دہلی:(یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے آج واضح کیا کہ حکومت نے چنڈی گڑھ کے لیے علیحدہ کل وقتی منتظم کی تقرری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور پنجاب کے گورنر کو چنڈی گڑھ کے منتظم کی ذمہ داری سے فارغ نہیں کیا جا رہا ہے اور کوئی ایسی تجویز اس کے زیر غور نہيں ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کے ٹویٹ کرنے کے بعد وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ موقف واضح کیا۔ مسٹر سکھبیر بادل نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی ہے اور درخواست کی ہے کہ مرکزی حکومت چنڈی گڑھ کے لیے ایک مستقل ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کے اپنے فیصلے کا جائزہ لے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ “یہ واضح ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پنجاب کے گورنر کو چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری سے فارغ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS