نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے کام کرنے کے طریقے پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے طنز کسا ہے۔ جمعہ کو مرکزی ایجنسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک میں کتے اور بلیوں سے زیادہ ای ڈی، آئی ٹی والے گھوم رہے ہیں…!
ان دنوں مختلف ریاستوں میں بدعنوانی کے مختلف معاملات کو لے کر ای ڈی کے چھاپے بھی جاری ہیں۔ ای ڈی کے چھاپے سے پریشان اپوزیشن پوری طرح سے وزیر اعظم پر حملہ آور ہے۔ جمعرات کو نامزدگی کی ریلی میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے آئی ٹی اور ای ڈی کا موازنہ سڑکوں پر گھومتے کتے اور بلی سے کیا تھا، آج راجستھان کے وزیر اعلی گہلوت نے بھی یہی بات دہرائی۔
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے بیان کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: تلنگانہ کانگریس کی دوسری لسٹ میں اظہرالدین کو جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا
گہلوت نے یہ بات کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں حکومتی وزراء اور پارٹی عہدیداروں کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ حال ہی میں کئے گئے چھاپوں کے تناظر میں کہی۔