دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی

0
دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دی شکست
دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دی شکست

نئی دہلی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا اہم میچ چنئی میں کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے میں ایک وکٹ سے پاکستان کو شکست دی۔ اس سے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے باؤلنگ کا شاندار آغاز کیا۔ اسٹار فاسٹ بولر مارکو جانسن نے دونوں اوپنرز سمیت 3، شمسی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور سعود شکیل نے نصف سنچری اننگز کھیلی۔ جبکہ شاداب خان نے 43 رنز بنائے۔ ان اننگز کی بدولت ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 271 رنز کا ہدف دیا ہے۔

مزید پڑھیے: میچ کے دوران پاکستان زندہ باد بول رہے شخص کو پولیس نے روکا، دیکھیے ویڈیو

پاکستان کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے تین وکٹ، ہارث رؤ،ف، محمد وسیم اور اوسامہ میر نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS