تلنگانہ کانگریس کی دوسری لسٹ میں اظہرالدین کو جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا

0
کانگریس کی تلنگانہ کی دوسری فہرست میں اظہر الدین شامل
کانگریس کی تلنگانہ کی دوسری فہرست میں اظہر الدین شامل

نئی دہلی: کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے 45 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو میدان میں اتارا ہے۔

اس کی جانکاری دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے دوسری فہرست میں اعلان کردہ امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی ہے۔

پارٹی نے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کو جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتارا ہے۔ پارٹی نے لال بہادر نگر سے سینئر رہنما اور سابق لوک سبھا ممبر مدھو گوڑ یاسکھی کو ٹکٹ دیا ہے۔
کانگریس 15 اکتوبر کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے 55 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: ہریانہ کا 19 سالہ گینگسٹر ہمانشو فرضی پاسپورٹ سے امریکہ فرار، اب انٹرپول کے نشانے پر

تلنگانہ کی 119 رکنی اسمبلی میں ووٹنگ 30 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کوکی جائے گی۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اہم مقابلہ بھارت راشٹرا سمیتی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان ہونے کی امید ہے۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS