یمن کے حوثیوں نے فلمی انداز میں اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لیا، ویڈیو جاری کیا

0
یمن کے حوثیوں نے فلمی انداز میں اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لیا، ویڈیو جاری کیا
یمن کے حوثیوں نے فلمی انداز میں اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لیا، ویڈیو جاری کیا

یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی جہاز کو فلمی انداز میں قبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں سوار اہلکار بحیرہ احمر میں چلتے جہاز پر لینڈ کرتے ہیں اور جہاز کے عملے کو قابو میں لے لیتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ جہاز کو یمنی ساحل کی جانب لے جایا گیا ہے جہاں اب یہ جہاز لنگر انداز کردیا گیا ہے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان جنرل یحییٰ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہر جہاز کو یمنی میزائلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لیا

دوسری طرف، اسرائیلی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہاز قبضے میں لینے کا وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اعتراف کر لیا اور اس پر مزید بات کرنے سے گریز کیا ہے، بحری جہاز ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر بے حد تشویشناک واقعہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS