ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن کی جانب سے تین روزہ “دوئم عالمی یونانی کانگریس” کا انعقاد

بیرون ممالک سے کثیر تعداد میں ماہرین فن و دانشوران طِب کانفرنس میں حصْہ لیں گے

0

پریس ریلیز : نئی دہلی: ملک کی معروف طِبّی تنظیم ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن کی جانب سے “دوئم عالمی یونانی کانگریس” کی تقریب 4 تا 6 مارچ بمقام جامعہ ملّیہ اسلامیہ، نئی دہلی شان و عظمت کے ساتھ منعقد ہونے جارہی ہے۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیّت سے شری اجیت ایم۔ شرن (سابق سکریٹری، وزارت آیوش حکومت ہند) شرکت فرمائیں گے جبکہ صدر مجلس کی حیثیت سے پروفیسر شکیل احمد رومشو (وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر) جلوہ افروز ہونگے۔ مہمان ذی وقار کی حیثیّت سے ڈاکٹر ڈی۔ سی۔ کٹوچ (سینئر سی۔ ایم۔ او “سَیگ” آیورویدا، سی جی ایج ایس، حکومت ہند) شرکت فرمائیں گے جبکہ بحیثیّت کلیدی مقرّر پروفیسر عاصم علی خاں (ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم، وزارت آیوش حکومت ہند) خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس میں ساؤتھ افریقہ، جرمنی، متحدہ عرب امارات، یو۔ کے، یو۔ ایس۔ اے، بنگلہ دیش، نیپال، سنگا پور، ملیشیا و دیگر ممالک سے حاملین و شائقین طِب کثیر تعداد میں حصّہ لیں گے۔
تین روزہ پروگرام کے تحت کانفرنس/ ورک شاپ اور آیوش صحت میلہ کا اہتمام رہیگا۔ آیوش صحت میلہ میں ملک کی مختلف دواساز کمپنیوں کے اسٹال ہونگے جہاں عوام النّاس کے لئے حکماء حضرات کے ذریعہ مفت تشخیص و تجویز اور خصوصی رعایت پر دواؤں کی فراہمی کی سہولیات ہونگی۔ تنظیم کے روح رواں حکیم محسن دہلوی نے بالخصوص اہلیان علم و دانش، حاملین طِب نیز طلباء و طالبات کو تین روزہ اس اہم و منفرد کانفرنس سے مستفید ہونے کی درخواست کی ہے ساتھ ہی دوافروشوں و تاجروں اور عوام الناس کو آیوش صحت میلہ سے فیضیاب ہونے کی اپیل کی یے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS