خواتین ریزرویشن بل اب قانون بن گیا، صدر دروپدی مرمو نے منظوری دے دی

0
خواتین ریزرویشن بل اب قانون بن گیا ہے، صدر دروپدی مرمو نے منظوری دے دی۔۔۔۔ تصویر بشکریہ لائیو لاء
خواتین ریزرویشن بل اب قانون بن گیا ہے، صدر دروپدی مرمو نے منظوری دے دی۔۔۔۔ تصویر بشکریہ لائیو لاء

نئی دہلی: خواتین کے ریزرویشن کے حوالے سے جمعہ کو ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران منظور ہونے والے خواتین ریزرویشن بل کو صدر کی منظوری مل گئی ہے۔ صدر دروپتی مرمو نے اس بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اس نے قانون کی شکل اختیار کر لی ہے۔ صدر دروپدی مرمو کی رضامندی ملتے ہی حکومت ہند نے خواتین ریزرویشن بل کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

خواتین ریزرویشن ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد اب ملک کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں خواتین کے لیے 33 فیصد نشستیں محفوظ ہوجائیں گی۔ اس کے علاوہ ملک کی تمام ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن کا حق حاصل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS