وہائٹ ہائوس میں امریکی صدر کی پوتی کی شادی کی تقریب، تصاویر وائرل

0

واشنگٹن(ایجنسیاں) :امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اوّل جَل بائیڈن کی پوتی نیائومی کی شادی وائٹ ہاؤس کے لان میں منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 28 سالہ نیائومی بائیڈن اپنے دوست 25 سالہ پیٹر نیل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ دونوں ایک دوسرے کو 4 سال سے جانتے تھے۔شادی کی پْروقار تقریب وائٹ ہائوس کے ایک لان میں رکھی گئی جس کے لیے لان اور عمارت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں ملک کی اہم شخصیات، اہل خانہ اور دوست احباب سمیت 250 افراد نے شرکت کی۔خیال رہے کہ دس سال بعد وائٹ ہائوس میں کسی شادی کا انعقاد ہوا ہے۔صدر جوبائیڈن کی پوتی بھی ایک وکیل ہیں جب کہ اْن کے شریک حیات نے بھی حال ہی میں وکالت کی تعلیم مکمل کی ہے۔ دونوں پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور یہی ان کی قربت کی وجہ بھی ہے۔وائٹ ہائوس انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ شادی کے تمام اخراجات بائیڈن خاندان ادا کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS