بہارمتاثرین کی کل تعداد ہوئی 7602

0

پٹنہ : بہار کے سولہ اضلاع میں 21 خواتین سمیت 99 لوگوں کے کورونا کی زد میں آنے کی تصدیق کے بعد ریاست میں کل کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7602 ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت نے اتوار دو پہر کو جاری سنیچر دیر رات کی جانچ رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ دربھنگہ ضلع میں کورونا کے سب سے زیادہ 32 معاملے پائے گئے ۔ اس کے بعد سمستی پور میں 18 ، بانکا اور بھاگلپور میں نو ۔نو ،پٹنہ اوررہتاس میںپانچ ۔ پانچ ،سیوان میں چار ،کشن گنج اور نوادہ میں تین۔ تین ،بھوجپور ، مدھے پورا،مونگیر اورمغربی چمپارن میں دو ۔دو اورجہان آباد ،نالندہ اور ویشالی میں ایک۔ ایک سمیت 99 لوگوں کے پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 21 خواتین ہیں ۔ اس طرح بہار میں اب تک کورونا کے متاثر ین کی تعداد بڑھ کر 7602 ہوگئی ہے ۔
محکمہ کے مطابق متاثرین میں زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا اور یہیں سے ان کے سیمپل کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے ۔ ہوم قرنطینہ میں رہ رہے باہر سے آئے لوگوں کا گھر ۔ گھر سروے کیاجارہاہے ۔
یواین آئی۔ قمر

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS