’طالبان ہماری سیکیورٹی یقینی بنائیں‘:فرینک مکینزی

0
Image: NBC News

واشنگٹن (ایجنسی) امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل فرینک مکینزی نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں کوئی دودرجن امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اس وقت افغانستان میں ایک ہزار امریکی فوجی موجود ہیں، طالبان کو ہماری سیکیورٹی یقینی بنانی ہوگی۔ کابل ایئر پورٹ دھماکوں کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے جنرل مکینزی نے کہا کہ یہ بہت مشکل دن تھا۔ کابل ایئر پورٹ کے گیٹ کے قریب دو دھماکے ہوئے جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ سمیت اتحادی ممالک صدر جوبائیڈن کی 31 اگست تک انخلا کی ڈیڈ لائن پرعمل درآمد کیلئے انخلا کی کارروائیوں میں تیزی لا رہے ہیں۔تحریک انصاف کا تین سالہ دور اقتدار ، سینیٹر شیری رحمان نے ایسی بات کہہ دی کہ فواد چوہدری بھی آگ بگولہ ہو جائیں
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق جنرل مکینزی نے کہا کہ وہ یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ طالبان نے یہ دھماکے ہونے دیے ہیں، ان حملوں کی ذمہ دار داعش ہے۔ ’ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی چیز مجھے اس بات پر قائل کرسکتی ہے کہ طالبان نے یہ سب کچھ ہونے دیا۔ ہم ان بزدلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو پکڑنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور ہم ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کیلئے تیار ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ امریکی افواج اس وقت داعش کے اس طرح کے حملوں کی روک تھام کیلئے طالبان کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ ہم ایسے حملوں کیلئے تیار رہنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان تیاریوں میں طالبان کے ساتھ رابطہ بھی شامل ہے کیونکہ ایئر پورٹ کے باہر کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ان کی ہے، انہیں ہماری حفاظت کیلئے ہماری توقعات پر پورا اترنا ہوگا اور ہماری سیکیورٹی یقینی بنانی ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS