ساؤتھ ریلوے نے نکالی 667 اسامیاں

0

نئی دہلی: ریلوے ریکیورمنٹ بورڈ بڑی تعداد میں تقرری کرنے والا ہے۔ ساؤتھ ریلوے نے کل 667 عہدوں پر تقرری نکالی ہے۔ جن عہدوں پر تقرری ہونی ہے ان میں فیٹر، ویلڈر، الیکٹریشین، میکنیک، اور دیگر عہدے شامل ہیں۔ ان عہدوں کے لیے درخواست بھیجنے  کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2019 ہے۔ ان عہدوں کے لیے تعلیمی لیاقت 10  ویں جماعت پاس ہے اور آئی ٹی آئی والے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کا مرحلہ آن لائن شروع ہوچکا ہے۔ کچھ عہدوں کے لیے سائنس ذریعہ تعلیم سے 12 ویں جماعت لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان عہدوں کے لیے امیدوار کی عمر 15 برس سے 23 برس تک ہونی لازمی ہے۔ جب کہ ریزرویشن کے زمرے میں آنے والوں کو عمر کی رعایت ملے گی۔ درخواست بھیجنے کے لیے 100 روپے فیس ہے۔
آفیشیل ویب سائٹ srindianrailways.gov.in پر امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS