وزیر اعظم نے غزہ کے اسپتال میں المناک جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

0
وزیر اعظم نے غزہ کے اسپتال میں المناک جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے غزہ کے اسپتال میں المناک جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے غزہ کے اسپتال میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ نریندر مودی نے متاثرین کے کنبے کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ غزہ کےاسپتال میں جانوں کے المناک نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا۔ متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہماری دلی تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسپتال پر بمباری، سینکڑوں افراد ہلاک

مسٹر مودی نے مزید کہا کہ جاری تنازعہ میں (اسرائیل اور حماس کے درمیان) شہری ہلاکتیں ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا معاملہ ہے۔ ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS