پولس اہلکار نے منفرد انداز میں احتجاج کیا

    0

    اترپردیش کے اٹاوہ ضلع سے حیران کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔جہاں اپنے تبادلہ سے ناراض انسپکٹرنے احتجاج کے طور پر
    65کلومیٹر دوڑنے کا فیصلہ کیا۔ داروغہ نے بتایا کہ اس کےحقوق کو پامال کرتے ہوئے تبادلہ کیا گیا ہے۔داروغہ نے65 کلومیٹر دوڑ کر لوگوں کو آگاہ کرنے کی ٹھانی تھی،لیکن تھوڑی ہی دوری کے بعد داروغہ راستےمیں بے ہوش ہوکر گر گئے،جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کرایا گیا۔میڈیا کے مطابق پولس افسر کا نام وجے پرتاپ ہے،جو پولیس لائن میں تعینات تھے۔یہاں سے انہیں تھانہ بٹھولی منتقل کردیا گیا۔
    وجے پرتاپ نے اپنا احتجاج درج کرنے کے لئے پولیس لائن سے بٹھولی پولیس اسٹیشن تک دوڑنے کا فیصلہ کیاتھا۔جس کی دوری 65 کلو میٹڑہے۔ ایس آئی وجے پرتاپ نے کہا ریزرو انسپکٹر آف پولیس کی تانا شاہی کی وجہ سےمیرا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS