کولکاتا: کولکاتا میں خودکشی کے ارادہ سے پُل کے کھمبے پر چڑھنے والا شخص بریانی ملنے کی یقین دہانی پر نیچے اتر آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ شخص، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، موٹر سائیکل پر بیٹی کے ہمراہ سائنس سٹی پہنچا اور ایک پُل کے قریب بیچ سڑک پر رک گیا۔
تھوڑی دیر بعد معلوم ہوا کہ وہ خودکشی کے ارادہ سے پُل کے کھمبے پر چڑھ گیا ہے۔ کھمبے کے آپس پاس لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اُس شخص نے دھمکی دی کہ وہ چھلانگ لگا دے گا۔
وہاں پر موجود افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔ کولکاتا پولیس ڈیزاسٹر مینجمنٹ (DMG) اور محکمہ فائر کے ہمراہ کھمبے کے نیچے پہنچی اور اُس شخص کو بات چیت کے ذریعہ بحفاظت نیچے اتارنے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں: فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ عمرہ کے سفر پر سعودی عرب روانہ
پولیس حکام کے مطابق ہم نے اس شخص کی بیٹی سے بات کی، وہ مالی پریشانیوں کی وجہ سے سخت ذہنی تناؤ کاشکار ہے، جب ہم نے اسے نوکری دینے اور ایک پلیٹ بریانی کھلانے کا وعدہ کیا تو وہ نیچے اترنے پر راضی ہوگیا۔ حکام کے مطابق اگر شہری گر جاتا تو اس کا بچنا مشکل تھا کیونکہ آپس پاس بجلی کے تار بھی تھے۔