اسرائیلی فوج کی خان یونس میں کارروائی، کئی عمارتوں کو تباہ کردیا

0
غزہ میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے
غزہ میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے

رام اللہ (یو این آئی): اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں زمینی کارروائی کرتے ہوئے کئی عمارتوں کو تباہ کردیا۔
عالمی تنقید کے باوجود اسرائیل نے غزہ پر اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اور اب اس نے خان یونس میں زمینی کارروائی کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور کئی افراد کو زخمی کردیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زمینی کارروائی میں اسرائیل نے عمارتوں کو تباہ کردیا جب کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ عمارتوں میں حماس کے درجنوں کارکن رہائش پذیر تھے، ان عمارتوں میں حماس کی آپریشنل سرگرمیاں جاری تھیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں تباہ سرنگوں کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے رفح سمیت دیگر مقامات پربھی حملے کیے ہیں، اس حوالے سے اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اہداف کے حصول تک غزہ میں فوجی آپریشن جاری رہے گا۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حماس نے متعدد اسرائیلی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کی ہر تجویز پر بات چیت کیلئے تیار، اسرائیلی یا امریکی دباؤ والی انتظامیہ کیخلاف: حماس

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایک بار پھر فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ تنازع کے پھیلاؤ سے پورے خطے کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔
ادھر عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS