سعودی عرب میں شدید برفباری، سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے

0
سعودی عرب میں شدید برفباری، سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے
سعودی عرب میں شدید برفباری، سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے

اسام آباد (یو این آئی): سعودی عرب کے تبوک ریجن میں ہونے والی شدید برف باری کے باعث اللوز پہاڑ نے برف کی چادر کو اوڑھ لیا ہے جس کے باعث یہاں کا منظر انتہائی حسین ہوگیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری دیکھنے اور موسم سے لطف اندوز ہونے کیلیے علاقے کا رخ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سردیوں کے موسم میں اللوز پہاڑ پر ہر سال برفباری ہوتی ہے اور پہاڑ برف کی سفید چادر اوڑھ لیتا ہے، مہم جوئی کے شوقین سیاح بھی اس موسم میں علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

اس پہاڑ کی اونچائی سطح سمندر سے دوہزار 580 میٹر بلند ہے اور یہ خطہ حسمیٰ کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سے ایک جانا جاتا ہے، جس کے پہاڑ تبوک کے مغرب سے اردن میں وادی رم تک سروات کے پہاڑوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

اللوزکا پہاڑی سلسل سعودی عرب کے شمال مغرب میں تبوک ریجن میں اردن کی سرحد کے قریب تبوک شہر سے تقریباً 200 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
پہاڑ کا نام ’اللوز‘ یہاں موجود ’باداموں‘ کے خود رودرختوں کی وجہ سے دیا گیا ہے، بعدازاں علاقے میں رہنے والوں نے عہد قدیم میں یہاں باقاعدہ طور پر بادام کی کاشت شروع کردی تھی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی خان یونس میں کارروائی، کئی عمارتوں کو تباہ کردیا

مملکت کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کیلیے ’اللوز‘ پہاڑ خاص اہمیت کے حامل ہیں، وہ سیاح جوموسم سرما میں تفریح کے خواہاں ہیں وہ ان دنوں یہاں ضرور آتے ہیں تاکہ برفباری کے خوبصورت مناظر سے فیضیاب ہوسکیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS