کورونا وائرس کووڈ- 19 کی برٹین ویریئنٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 

0

نئی دہلی: برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کووڈ- 19 کی نئی ویریئنٹ  سے متاثرہ افراد کی تعداد اب ملک میں بڑھ کر 71 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بدھ کے روز بتایا کہ انفیکشن کا پتہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے انساکاگ ​​کی لیب میں کئے گئے جینوم سکویکنسنگ ان متاثرین کا پتہ چلا ہے۔
برطانیہ سے ہندوستان آنے والے مسافروں کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر،ان کے مثبت نمونوں کو انساکاگ کی 10 لیب میں جینوم سکویکنسنگ  کے لئے بھیجاجاتا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ متعلقہ ریاستیں ان تمام متاثرہ افراد کو الگ الگ  کمرے میں گوشہ تنہائی میں رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے قریبی افراد کو بھی قرنطین میں رکھا گیا ہے۔ برطانیہ سے ہندوستان آنے والے ساتھی مسافروں اور لواحقین کی ٹریکنگ کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS