ملک میں کوروناکےفعال کیسز کی تعداد 65 ہزار سے کم

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسزمیں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5921 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 289 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 63878 ہو گئی ہے۔
ہفتے کی مرکزی وزارت صحت کی جانب ہفتے کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں11651 افراد کورونا سے صحتیاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 42378721 تک پہنچ گئی ہے۔ جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 63878 رہ گئی ہے۔ وہیں اس وبا سے مزید 289 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 514878 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا کی شرح زاموات 1.20 فیصد، ریکوری ریٹ 98.65 فیصد اور پوزیٹیوٹی ریٹ 0.15 فیصد برقرار ہے۔
کیرالا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز میں سب سے زیادہ 1942 کمی کے بعد، ان کی تعداد 17913 ہو گئی۔ اسی کے ساتھ 3878 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6424920 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 66012 ہو گئی ہے۔
وہیں مہاراشٹر میں فعال کیسز 476 سے کم ہو کر 8478 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 992 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7715711 ہوگئی۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 143727 ہو گئی ہے۔تمل ناڈو میں اس دوران فعال کیسز 445 سے کم ہو کر 3505 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 705 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3409078 ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 38011 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں فعال کیسز کی تعداد 421 کم ہو کر 3507 ہو گئی ہے۔ اس دوران 648 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 3898576 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مزید چھ مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 39985 ہو گئی ہے۔
قومی راجدھانی میں اس دوران کورونا کے کیسز کم ہو کر 1466 ہو گئے ہیں، جبکہ مزید 420 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1833589 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کورونا سے مزید چار مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26134 ہو گئی ہے۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال کیسز 373 کم ہو کر 5110 پر آ گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 211267 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 661 ہو گئی ہے۔
راجستھان میں کورونا کے فعال کیسز 152 سے کم ہو کر 2959 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1268377 ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 9540 ہے۔
اتر پردیش میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 232 سے 2774 ہو گئے ہیں اور کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2042665 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 23471 ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS