گجیندر سنگھ شکتاوت کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس چسپاں کیا گیا

0

اودے پور : راجستھان قانون ساز اسمبلی  کے اسپیکر کی جانب سے کانگریس پارٹی کے وہپ کی خلاف ورزی پرجاری کردہ نوٹس ولبھ نگر کے ایم ایل اے گجیندر سنگھ شکتاوت کی رہائش گاہ کے باہر چسپاں کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سچن پائلٹ کیمپ کے اودے پور میں ولبھ نگر سے ایم ایل اے گجندر سنگھ شکتاوت کے گھر انتظامی افسر منگل کی دیر شب نوٹس لیکر پہنچے۔
کہا جاتا ہے کہ شکتاوت کی اہلیہ نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شکتاوت کو سچن پائلٹ کا بہت قریب سمجھا جاتا ہے اور پچھلے پانچ دن سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ  پائلٹ کے ساتھ موجود ہیں۔
اگرچہ ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے،لیکن قانون ساز پارٹی کے دونوں اجلاسوں میں ان کی عدم موجودگی سے یہ واضح اشارہ ملتا ہے کہ وہ پائلٹ کے کیمپ میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS