ہندوستانی زبانوں کے تحفظ کے لئے عوامی تحریک کی ضرورت: وینکیانائیڈو

0
newindianexpress.com

نئی دہلی: (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستانی زبانوں کے تحفظ اور استحکام کے لئے عوامی تحریک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ثقافتوں، روایتوں اور رواجوں کو اگلی نسل تک پہنچانے کا یہ بہت طاقتور ذریعہ ہے۔
مسٹر نائیڈو نے چھٹے سالانہ’راشٹریہ تیلگو سماکھیا’ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبانوں کے تحفظ کے لئے ایک عوامی تحریک کی ضرورت ہے کیونکہ زبان روایات کو آئندہ نسلوں تک پہنچانے کے لئے حکومت کی کوششوں کے بطور تکملہ کام کرتی ہے۔
نسلوں اور جغرافیہ میں لوگوں کو متحد کرنے کے لئے زبان کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ زبانوں، ثقافتوں اور روایات کو محفوظ بنانے،ان کو تقویت دینے اور رواج دینے کے لئے ٹھوس کوشش کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک فرد کا فرض ہے کہ وہ اپنی مادری زبان کا تحفظ کریں اور اسے فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو دوسری زبانوں اور ثقافتوں کا بھی احترام کرنا چاہئے۔
مسٹرنائیڈو نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت، مادری زبان میں بنیادی تعلیم کی ضرورت کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے اعلی ترین آئینی عہدوں پرفائزافراد کی ابتدائی تعلیم جن میں صدر جمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم اور دیگر شامل ہیں ان کی مادری زبان میں ہی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS