کانگریس کی طرف سے بلائی گئی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ نہیں ہو سکی

0
timesofindia

چنڈی گڑھ: (یو این آئی) پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے بعد امن و قانون کی صورتحال پر بلائی گئی کانگریس کی کل جماعتی میٹنگ آج نہیں ہو سکی اور اسے ملتوی کر دیا گیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور شرومنی اکالی دل نے آل پارٹی میٹنگ ملتوی کرنے کو کہا ہے، اس لیے میٹنگ ملتوی کی جا رہی ہے۔ مسٹر وڈنگ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کی سیکیورٹی اور بگڑتے امن و قانون کے معاملے کی فوری ضرورت کے مدنظر پہلے ان جماعتوں نے رضامندی دی تھی لیکن اب کیوں میٹنگ ملتوی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
مسٹر وڈنگ نے کل ہی تجویز دی تھی کہ پنجاب کے سامنے سنگین چیلنج کے پیش نظر تمام اپوزیشن جماعتوں کو اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے اور لڑنا چاہیے۔ انہوں نے ‘پنجاب بچانے’ کے لیے آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے آل پارٹی اجلاس کی اپیل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS