کورونا کے دور میں کرایہ کی ادائیگی کا معاملہ :ہائی کورٹ

0

ہائی کورٹ کا ادائیگی کے حکم پر پابندی ہٹانے سے انکار
نئی دہلی (ایس این بی) : ہائی کورٹ نے کورونا وبا کے دوران کرایہ داروں کے کرایہ کی ادائیگی سے متعلق سنگل بنچ کے حکم پر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کر دیا۔ اس نے اسٹے کو ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ27 ستمبر 2021 کو سنگل بنچ نے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی حکومت کو پریس کانفرنس کرکے کرایہ ادا کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے سنگل بنچ کے حکم کو 2 ججوں کی بنچ میں چیلنج کیا اور اپیل دائر کی۔ اپیل کی سماعت کرتے ہوئے 2رکنی بنچ نے سنگل بنچ کے حکم کو روک دیا تھا۔
درخواست گزاروں کے وکیل گورو جین نے چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرامنیم پرساد کی بنچ کو بتایا کہ اسٹے کی وجہ سے مالک مکان کرایہ داروں کو کرایہ ادا کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ کرایہ داروں کو وہی ادائیگی کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس پر بنچ نے کہا کہ یہ ایک عبوری حکم تھا جو ستمبر 2021 میں منظور کیا گیا تھا اور اسے اصول کے تحت زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اس پر دہلی حکومت کے وکیل گوتم نارائن نے کہا کہ اس روک کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ روک ہٹانیے سے متعلق حکم کو خارج کیا جاتا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس معاملہ کی اپیل پر سماعت نومبر کے لیے طے ہے، اس معاملہ میں اسی وقت سماعت کی جائے گی۔ستمبر 2021 میں سنگل بنچ نے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی طرف سے کرایہ ادا کرنے سے قاصر غریبوں کو کرایہ کی ادائیگی سے متعلق پریس کانفرنس میں 2 ہفتوں میں عمل درآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے 29 مارچ 2020 کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ حکومت ان غریبوں کا کرایہ ادا کرے گی جو اپنا کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS