ہائی کورٹ نے1984 کے فسادات معاملہ میں سجن کمار کو ملی ضمانت پر روک

0

نئی دہلی (ایس این بی) :ہائی کورٹ نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق قتل معاملہ میں کانگریس کے سابق لیڈر سجن کمار کو ضمانت دینے کے ٹرائل کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس یوگیش کھنہ نے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی اپیل پر سجن کمار کو نوٹس جاری کیا اور انہیں یہ بتانے کی ہدایت دی کہ انہیں دی گئی ضمانت کیوں منسوخ نہ کی جائے۔ مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
ایس آئی ٹی نے سرسوتی وہار پولیس اسٹیشن میں درج فسادات اور قتل معاملہ میں سجن کمار کو ٹرائل کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ ملزم سجن کمار پہلے ہی اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہونے والے فسادات کے دوران قتل کے ایک اور کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔مرکزی سرکارکے وکیل اجے ڈگ پال نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ایک گھناؤنے جرم میں ملوث تھے۔ بعض اہم گواہوں کے بیانات قلمبند ہونا باقی ہیں اور اگر انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ شواہد کو متاثرکر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS