ایوان زیریں میں 7 منٹ کے اندر دو بل منظور،کارروائی پیر تک کیلئے ملتوی

0
PTI

نئی دہلی:(یو این آئی) اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان جمعہ کو ایوان زیریں لوک سبھا میں سات منٹ میں دو اہم بل
منظور کیے گئے اور اس کے بعد کارروائی پیر تک کے لئیے ملتوی کردی گئی۔
ایوان نے ٹیکسیشن قانون (ترمیمی) بل 2021 اور مرکزی یونیورسٹیز (ترمیمی) بل 2021 کو اپوزیشن کے ہنگامے کے
درمیان منظور کیا۔ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے شروع ہوئی پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے
کہا کہ مختلف جماعتوں نے تحریک التوا پیش کی ہیں ، جنہیں اسپیکر نے مسترد کردیا ہے۔
اس دوران ایوان میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کچھ بولنے کی اجازت مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں
تعطل تیسرے ہفتے تک ختم نہیں ہوا ہے ، اور حکومت نے بھی اس تعطل کو ختم کرنے کے لئے اپوزیشن سے بات تک نہیں
کی۔ اس پر حکمراں جماعت کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ حکومت ہر معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے ، لیکن خود
کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیاں اس سے بھاگ رہی ہیں۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے
اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہنچ گئے۔پریزائیڈنگ آفیسر نے ہنگامے کے دوران ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھوائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS