امریکی صدارتی انتخاب کی قانونی کارروائی ابھی شروع ہوئی:ڈونالڈ ٹرمپ

    0

    واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی اہم ریاستوں میں صدرکے انتخاب کی قانونی کارروائی ابھی شروع ہورہی ہے اوراس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کے عہدے کے امیدوار جوبائیڈن کو ’غلط‘طریقے سے جیت کے دعوے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
     ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا ’’جوبائیڈن کو غلط طریقے سے صدارتی دفتر کا دعوی نہیں کرنا چاہیے۔ میں بھی وہ دعوی کرسکتا ہوں۔ قانونی کارروائی ابھی شروع ہوئی ہے‘‘۔
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ کچھ ریاستوں میں بڑی برتری حاصل کئے ہوئے تھے لیکن کرشمائی طریقے سے یہ برتری کم ہوگئی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ان سبھی ریاستوں میں دیر رات تک مجھے اتنی بڑی برتری تھی لیکن اگلے دن یہ برتری کرشمائی طریقے سے کم ہوتی چلی گئی۔ ہماری قانونی کارروائی آگے بڑھ کے بعد شاید لیڈ پھر سے برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ انتتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلی ہورہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS